حضرت سَیِّدُنَا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلّ َکے حَبِیْب،حَبِیْب ِ لَبِیْب ،ہم گناہوں کے مریضوں کے طبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے اِرْشاد فرمایا :''سب سے پہلا گِروہ جو جَنّت میں جائیگا ،اُنْ کی شکلیں چودھویں رات کے چَانْد کی طرح ہونگی ،وہ وہاں نہ تھوکیں گے اور نہ ناک صاف کریں گے اور نہ قضائے حاجت کے لئے بیٹھیں گے۔ اُن کے بَرتن اور کنگِھیاں سونے اورچَانْدی کے ہوں گے۔ اُن کاپَسینہ کَسْتُوری کا ہوگا۔ اُن میں سے ہر ایک کے لئے دو بِیوِیاں ہونگی وہ اِس قَدَرحَسِین ہونگی کہ اُن کی پنڈلیوں کا گوشت اُوْپَر سے نظر آتا ہو گا، اُن کے دَرْمِیَان اِختلاف ہو گا اور نہ بُغْض۔ اُن کے دِل ایک دِل کی طرح ہونگے۔ وہ صُبح وشَام اللہ عَزَّوَجَلَّ کی تَسْبِیح بیان کریں گے ۔