Brailvi Books

جنّت کی تیاری
15 - 134
میں اُن کے در کا بھکاری ہوں فضل ِ مولیٰ سے (عَزَّوَجَلَّ)

حسنؔ فقیر کا جنت میں بسترا ہو گا

(ذوقِ نعت از حسن رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن،ص۳۷)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جَنّتِیوں کا کھانا پینا
    جَنّتیوں کوشَرَاب پِلائی جائیگی مگر وَہاں کی شَرَاب دُنیا کی شَرَاب کی طرح بَدبُودار ،کَڑْوِی ،بے عقْل کرنے والی اور آپے سے باہر کرنے اور نشہ والی نہ ہو گی بلکہ وہ پاک شراب اِن سب باتوں سے پاک و مُنزّہ ہو گی ۔

    جنّتیوں کوجَنّت میں ایک سے ایک لذیذکھانے ملیں گے جو چاہیں گے وہ کھانا فوراً حاضر ہو جائیگا ،اگر کسی پرندے کو دیکھ کر اُس کا گوشت کھانے کو جی چاہے گا تو وہ اُسی وقت بُھنَا ہوا اُن کے پاس آجائیگا کم سے کم ہر ایک شخص کے سرہانے دس(10)ہزار خادم کھڑے ہونگے ۔خادِموں میں ہر ایک کے ایک ہاتھ میں چاندی اور دوسرے ہاتھ میں سونے کے پیالے ہونگے اور ہر پیالے میں نئے نئے رنگ کی نِعْمَت ہو گی، جتنا کھانا کھاتے جائیں گے، لذّت میں کمی نہ ہو گی بلکہ زِیَادَتی ہوتی جائیگی ،ہرنِوالے میں ستّر(70)مَزَے ہونگے، ہرمَزَہ دُوسرے
Flag Counter