Brailvi Books

جنّت کی تیاری
14 - 134
نہریں زمین کھود کر نہیں بلکہ زمین کے اوپر رَوَاں ہیں ،نہروں کا ایک کنارہ موتی کا دُوسرا یاقُوت کا ہے اور اِن نہروں کی زمین خالِص مُشْک کی ہے ۔(الترغیب والترہیب، کتاب صفۃ الجنۃ والنار،فصل فی انہار الجنۃ،الحدیث۳۵/۵۷۳۴،ج۴،ص۳۱۵)
اللہ تعالیٰ پ۲۶ سُوْرَہ مُحَمَّد آیت نمبر ۱۵ میں ارشاد فرماتا ہے،
مَثَلُ الْجَنَّۃِ الَّتِیۡ وُعِدَ الْمُتَّقُوۡنَ ؕ فِیۡہَاۤ اَنْہٰرٌ مِّنۡ مَّآءٍ غَیۡرِ اٰسِنٍ ۚ وَ اَنْہٰرٌ مِّنۡ لَّبَنٍ لَّمْ یَتَغَیَّرْ طَعْمُہٗ ۚ وَ اَنْہٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّۃٍ لِّلشّٰرِبِیۡنَ ۬ۚ وَ اَنْہٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّی ؕ وَ لَہُمْ فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ الثَّمَرٰتِ وَ مَغْفِرَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہِمْ ؕ کَمَنْ ہُوَ خَالِدٌ فِی النَّارِ وَ سُقُوۡا مَآءً حَمِیۡمًا فَقَطَّعَ اَمْعَآءَہُمْ ﴿۱۵﴾
ترجمہ کنز الایمان: احوال اُس جنّت کا جس کا وعدہ پرہیز گاروں سے ہے اس میں ایسی پانی کی نہریں ہیں جو کبھی نہ بگڑے اور ایسے دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہ بدلا اور ایسی شراب کی نہریں ہیں جس کے پینے میں لذّت ہے اور ایسی شہد کی نہریں ہیں جو صا ف کیا گیا اور ان کے لئے اس میں ہر قسم کے پھل ہیں اور اپنے ربّ کی مغفرت کیا ایسے چین والے ان کی برابر ہو جائیں گے جنہیں ہمیشہ آگ میں رہنا اور انہیں کھولتا پانی پلایا جائے کہ آنتوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے۔
Flag Counter