جنّت کی تیاری |
حضرت سَیِّدُنَا اَزْہَر بن مُغِیث عَلَیْہِ رَّحْمَۃ اللہ المُجِیب جوکہ نہایت عِبادت گُزار تھے، فرماتے ہیں کہ میں نے خواب میں ایک ایسی عورت کو دیکھا جو دُنیا کی عورتوں کی طرح نہ تھی ۔تو میں نے اُس سے پُوچھا کہ تم کون ہو؟اُس نے جواب دیا:'' میں جَنّت کی حُور ہوں ''یہ سُن کر میں نے اُس سے کہا میرے ساتھ شادی کرلو اُس نے کہا میرے مالک کے پاس شادی کا پیغام بھیج دو اور میرامہَر ادا کردو میں نے
پوچھا تمہارا مِہَر کیا ہے تو اُس نے کہا رات میں دیر تک نمازپڑھنا ۔
(جَنَّت میں لے جانے والے اعمال، ص ۱۴۸)
نارِ جہنم سے تُو اماں دے خُلْدِ بَریں دے باغِ جناں دے وَاسِطَہ نُعماں بِن ثابِت کا یااللہ (عزَّوَجَلَّ)مِری جھولی بَھردے (مناجاتِ عطاریہ،ازامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ،ص۲۶)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جَنت کی نَہْرَیں
جَنّت میں چار دریا ہیں ایک پانی کا ،دوسرا دُودھ کا،تیسرا شہد کا ،چوتھا شَراب کا ،پھر اِن سے نہریں نکل کرہر ایک کے مَکان میں جارہی ہیں ۔وہاں کی