Brailvi Books

جنّت کی تیاری
132 - 134
ثَواب سے مَحْرُوْمِی
    حضرت عَدِی بن حَاتِم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم، رئُوف و رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا :''قِیَامَت کے دِن لوگوں میں سے کچھ لوگوں کو جَنّت کی طَرَف جانے کاحُکم دیا جائیگا ،جب وہ لوگ جَنّت کے قریب پہنچ جائینگے اور اس کی خُوشْبوؤں کو سُونگھ لیں گے اور اُس کے مَحَلّوں او ر جنَّتیوں کے لئے جو نعمتیں تیّار کی گئی ہیں اُن کو دیکھ لیں گے تو نِدا کی جائیگی ''ان کو جَنّت سے ہٹادو،اِن کے لئے جَنّت میں کوئی حِصّہ نہیں ہےـ''وہ اتنی حَسْرت سے جَنّت سے لوٹیں گے کہ پہلے اِتنی حَسْرَت سے کوئی نہیں لوٹا تھا وہ کہیں گے کہ اے ہمارے ربّ عَزَّوَجَلَّ اگر تو ہم کو جَنّت اور اپنے ثَوَاب کو دِکھانے اورتُو نے اپنے دوستوں کے لئے جو نعمتیں تیار کی ہیں ،اُن کو ہمیں دِکھانے سے پہلے دَوزخ میں داخِل کردیتا تو یہ ہمارے لئے بہت آسان ہوتا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔میں نے تُمہارے ساتھ یہی اِرَادہ کیا تھا جب تم خَلْوَت میں ہوتے تھے تو میرے سامنے بڑے بڑے گُناہ کرتے تھے اور جب تم لوگوں سے ملتے تو انتہائی تقْویٰ وپَرہَیزگَارِی کے ساتھ ملتے تم لوگوں کو اُس کے خِلاف دِکھاتے جو تُمہارے دِلوں میں میرے لئے خیال تھا ۔تم لوگوں سے ڈَرتے تھے اور مجھ سے نہ ڈَرتے تھے ،تم لوگوں کو بُزُرْگْ سمجھتے تھے ،مجھے بڑا نہیں
Flag Counter