شریف کی کثرت کرنا،بچوں کی فوتگی پر صبْرکرنا،زکوٰۃ دینا،اَمانت لوٹانا،شرم گاہ،پیٹ اور زبان کی حفاظت کرنا،کسی سے کچھ نہ مانگنا ،کسی مسلمان کو لباس پہنانا،کھانا کھلانا،صدقہ و قرض دینا ،ماہِ رمضان کے اور نفل روزے رکھنا،راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں زخم سہنا ،قراٰن پڑھنا پڑھانا،ذِکر کے حلقوں مثلاً سنّتوں بھرے اِجتماعات میں شرکت کرنا،ذِکر و اذکار کرنا،والِدین کی خدمت اور رشتہ داروں کے ساتھ صِلہ رحمی کرنا،بیٹیوں ، بہنوں اور محتاج و یتیم کی کفالت و پرورش کرنا،اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا کے لئے مُلاقات اور اپنے اسلامی بھائیوں کی حاجت روائی و مشکل کُشائی کرنا،مسلمانوں کے دِلوں میں خوشی داخل کرنا،اچھی عادات اپنانا،سچ بولنا،وعدہ وفا کرنا،نگاہیں نیچی رکھنا،غُصّہ پینا ،لوگوں کو مُعاف کرنا،کمزوروں پر رحم کرنا،کسی کے عیبوں پر مُطلع ہونے پرپردہ پوشی کرنا ،اُس کے راز چھپانا،اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لیے محبت کرنا،نیکی کی دعوت دینا ،بُرائی سے منع کرنا،جاہل کو عِلم سِکھانا،مظلوم کی مدد کرنا،اِیذاء رسانی سے بچنا،لوگوں سے تکلیف دُور کرنا ،خرید و فروخت اور قرض کے تقاضے میں نرمی کرنا ،زِنا سے بچنا وغیرہ پر اپنی رحمت سے جَنّت عطا فرماتا ہے ،وہِیں گُناہوں کے سبب جَنّت کے داخِلے سے روک بھی لیتا ہے چنانچہ ایک عِبْرَتْ اَنگیز رِوَایت مُلاحِظہ فرمائیے،