Brailvi Books

جنّت کی تیاری
130 - 134
نارِ جہنم سے تُو اماں دے

خُلْدِ بَریں دے باغِ ِجناں دے

وَاسِطَہ نُعماں بِن ثابِت کا (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ)

یااللہ مِری جھولی بَھردے(عَزَّوَجَلَّ)

(مناجاتِ عطاریہ،ازامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خُفْیَہ تَدْبِیر
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خُفْیَہ تَدْبِیر سے ہر وَقْتْ ڈرتے رہنا چاہے ۔اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے جہاں وہ اعمالِ صالِحہ مثلاً سلام کو عام کرنا ،اہل و عیال کو کھلاناپِلانا ،عِلمِ دین حاصل کرنا ،عِبادات بجا لانا،جھگڑا ترک کرنا،رِزقِ حلال کمانا ،سُنّتیں اپنانا،باوُضو رہنا،تحیۃُ الوضو اور تحیۃُ المسجد ادا کرنا ،نفلی نماز وروزہ کی کثرت کرنا،اذان و اِقامت کہنا اور اِن کا جواب دینا،صف کے خلاء کو پُر کرنا ،اُس کی رِضا کے لئے مسجد بنانا ، نمازِ تہجد و اشراق وچاشت واوّابین ادا کرنا ،مریض کی عِیادت ،کسی مصیبت زدہ سے تعزیت کرنا،نمازِ جنازہ پڑھنا ،بہ خشوع و خضوع نمازِ پنجگانہ با جماعت پڑھنا ، نمازِ جُمُعہ ادا کرنا،کلِمہ طَیِّبہ پڑھنا،لا حول
Flag Counter