ترجمہ کنزالایمان :جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ۔''( پ ۲۸،سُورَۃُالتَّحْرِیم:۶)
اِس کے بعد ارشادفرمایا کہ'' جہنم کی آگ کو ایک ہزار سال تک جلایا گیا یہاں تک کہ وہ سُرخ ہوگئی ،پھر ایک ہزار سال تک جَلایا گیا یہاں تک کہ وہ سَفَید ہوگئی، پھر اُسے ایک ہزار سال تک جلایا گیا تو وہ سِیاہ ہوگئی تو اب جَہَنَّم کالِی سِیَاہ ہے اس کے شُعْلے نہیں بُجھتے ۔یہ سُن کر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے سامنے ایک حَبَشِی چیخیں مارکر رونے لگا تو حضرت جبرئیل امین عَلَیْہِ السَّلام نازِل ہوئے اور عرض کیاکہ'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے سامنے رونے والا شخص کون ہے؟'' فرمایاکہ ''حَبِشَہ کا ایک شخص ہے۔'' اورپھر اُس شخص کی تعریف بیان فرمائی تو جبرئیل عَلَیْہِ السَّلام نے عرض کیا، '' اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتاہے کہ مجھے اپنی عزّت وجَلال اور اِرْتِفَاعْ فَوْقَ الْعَرْشْ ہونے کی قَسَم! میرے خوف کے سبب جِس بندے کی آنکھ روئے گی، میں جَنّت میں اُس کی ہنسی میں اِضَافہ فرماؤں گا۔''