کنواری پائیگا مگر اُس کی وجہ سے مرد و عورت کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو گی ۔جَنّت کی عورت سات سَمُندروں میں تُھوکے تو وہ شہد سے زیادہ شیریں ہو جائیں ۔جب کوئی بندہ جَنّت میں جائیگا تو اُس کے سِرہانے اور پائنتی (پاؤں کی طرف)میں دو حُورَیں نہایت اچھی آواز سےگائیں گی مگر اُن کا گانا شیطانی مَزَامِیر(آلاتِ موسیقی)نہیں بلکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حَمد و پاکی ہو گا وہ ایسی خُوش گُلُو ہو نگی کہ مخلوق نے ویسی آواز کبھی نہ سُنی ہو گی اور یہ بھی گائیں گی کہ ہم ہمیشہ رہنے والیاں ہیں کبھی نہ مریں گی، ہم چین والیاں ہیں کبھی تکلیف میں نہ پڑیں گی،ہم راضی ہیں ناراض نہ ہوں گی۔ مُبارک باد اُس کے لئے جو ہمارا اور ہم اس کے ہوں ،ادنیٰ جَنّتی کے لئے 80ہزار خادم اور 72ہزاربِیبِیاں (بیویاں)ہوں گی۔(بہارِ شریعت،حصہ۱،ص،۷۹،۸۴)