Brailvi Books

جنّت کی تیاری
128 - 134
اللہ کی رحمت سے تو جَنّت ہی ملے گی (عزّوجلّ)

اے کاش! مَحَلّے میں جگہ اُن کے ِملی ہو(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)
(ارمغانِ مَدینہ،ازامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
زنا سے بچنا
     حضرتِ سَیِّدُنا اَبُو ہُرَیْرَ ہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ سرورِ کونَیْن، رَحْمَتِ دَارَیْن،رَاحتِ قلبِ بے چَیْن،نانائے حَسَنَیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم وَرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا،'' اللہ عَزَّوَجَلَّ جِسے دو داڑھوں کے درمیان والی چیز (یعنی زبان) اور دو ٹانگو ں کے درمیان والی چیز (یعنی شرم گا ہ) کے شَر سے بچا لے وہ جَنّت میں داخل ہو گا۔''
 (ترمذی، کتاب الزھد ،باب حفظ اللسان ،حدیث ۲۴۱۷ ،ج۴ ،ص ۱۸۴)
    ایک رِوَایت میں ہے کہ اے قریش کے جوانو! زِنامت کرنا کیونکہ جس کی جوانی بے داغ ہو گی وہ جَنّت میں داخل ہوگا۔
 (التر غیب والتر ھیب ، کتاب الحدو د ، باب من الزنا ،حدیث ۴۱ ،ج۳ ،ص ۱۹۴)
کردے جَنّت میں تُو جوَار اُن کا

اپنے عطارؔ کو عطا یاربّ(عزّوجلّ)

(مناجاتِ عطاریہ،ازامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter