Brailvi Books

جنّت کی تیاری
125 - 134
کی دین ِ اسلام کے لئے کی جانے والی عظیم خدمات کا تذکرہ کیا او ردعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کا تعارف بھی کرایا۔پھر اس سے کہا کہ''یہ نابینا اسلامی بھائی اُنہی دُنیا دار مسلمانوں(جنہیں دیکھ کر آپ اسلام قبول کرنے سے کترا رہے ہیں)کی اصلاح کے لئے مدنی قافلے میں سفر پر روانہ ہوئے ہیں''۔یہ بات سُن کر وہ اتنا متأثرہو ا کہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مُسَلمانوں سے تکلیف دُور کرنا
     حضرتِ سَیِّدُنا اَنَسْ بن مَالِک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ راستے میں پڑاہواایک درخت لوگوں کو تکلیف دیتاتھا ۔ایک شخص نے اُسے لوگوں کے راستے سے ہٹادیا تو مکی مدنی سلطان ،رحمتِ عالمیان صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ '' میں نے اُسے جَنّت میں اُس دَرَخْتْ کے سائے میں لیٹے ہوئے دیکھا ہے ۔''
(مسند احمد بن حنبل ،مسند اَنس بن مالک ،حدیث ۱۲۵۷۲ ،ج۴ ،ص ۳۰۹)
جو داغِ عشقِ شہِ دِیں ہیں دِل پہ کھائے ہوئے

وہ گویا خُلْدِ بریں کی سَنَد ہیں پائے ہوئے

(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)

(قَبالہ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter