Brailvi Books

جنّت کی تیاری
124 - 134
قوتِ گویائی اور سماعت سے محروم افراد تک نیکی کی دعوت پہنچانے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ان کے مدنی قافلے بھی شہر بہ شہرسفر کرتے ہیں۔ آئیے!مدنی قافلے کی ایک بہار مُلاحظہ فرمائیے جس میں خصوصی اسلامی بھائی بھی شریکِ سفر تھے چنانچہ

    بابُ المدینہ کراچی2007؁ء میں راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے نابینا اسلامی بھائیوں کا ایک مدنی قافلہ مطلوبہ مسجد تک پہنچنے کے لئے بس میں سُوار ہوا۔اس مدنی قافلے میں چند عُمُومی اسلامی بھائی بھی شامل تھے۔امیرِ قافلہ نے برابر بیٹھے شخص پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اس کا نام وغیرہ معلوم کیاتو وہ کہنے لگا کہ''میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں،میں نے مذہبِ اسلام کا مطالعہ کیا ہے اور اس مذہب سے متأ ثر بھی ہوں،مگر فی زمانہ مسلمانوں کا بگڑا ہوا کردار میرے اسلام قبول کرنے میں رُکاوٹ ہے ۔مگر میں دیکھ رہاہوں کہ آپ لوگ ایک جیسے (سفید)لباس میں ملبوس ہیں۔بس میں چڑھے اور بُلند آواز سے سلام کیا اور حیرانگی تو اس بات کی ہے کہ آپ کے ساتھ نابینا اشخاص نے بھی سر پر سبز عمامہ اور سفید لباس کو اپنا رکھا ہے ،ان سب کے چہروں پر داڑھی بھی ہے ''۔ 

    اس کی گفتگو سننے کے بعد امیرِقافلہ نے اسے مختصر طور پر''مجلس خصوصی اسلامی بھائی''کے بارے میں بتایا۔پھر شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ