Brailvi Books

جنّت کی تیاری
123 - 134
    ایک رِوَایت میں ہے کہ'' میں جس کی آنکھیں لے لوں پھر وہ اُس پرصَبْر کرے اور اَجْر کی اُمِّید رکھے تو میں اُس کے لئے جَنّت کے عِلا وہ کِسی ثواب پر راضی نہ ہوں گا۔''
 (التر غیب والترھیب، کتاب الجنائز ، باب التر غیب فی الصبر ...الخ ،حدیث ۸۷ ، ص ج۴ ، ص ۱۵۴)
اے زہے رحمت سیہ کاران اُمت کے لیے

ہوگئی آراستہ جنَّت رسول اللہ کی

(عَزّوجَلّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)

(قَبالہ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی'' کے 35سے زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ''گونگے بہرے اور نابینا ''اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں دِین کے ضروری اَحکام سے رُوشناس کرانے کے لئے قائم کیا گیا ہے جو کہ مجلس''خصوصی اسلامی بھائی''کے تحت ہے۔

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ عُمومی اورخُصوصی(گونگے بہرے اور نابینا)اسلامی بھائی 30دن کا تربیتی کورس کرکے
Flag Counter