| جنّت کی تیاری |
برائے نیکی کی دعوت میں شرکت فرمائی؟
صفِ ماتم اُٹھے خالی ہو زنداں ٹوٹیں زنجیریں
گنہگارو چلو مولیٰ نے در کھولا ہے جنّت کا
(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)
(حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزّتْ)نَابِینا پَن پر صَبْر
حضرت سَیِّدُنا اَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے مَکِّی مَدَنی سُلْطَان، رَحْمَتِ عَالمِیَان صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سناکہ'' اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے کہ جب میں اپنے بندے کو آنکھوں کے معاملے میں آزماؤں پھر وہ صَبْر کرے تو میں اُس کی آنکھوں کے عِوَض اُسے جَنّت عَطا فَرماؤں گا۔''
(صحیح البخاری ،کتاب المرضی ، باب فضل من ذھب بصرہ ،حدیث ۵۶۵۳ ، ج۴ ،ص ۶)
ایک رِوَایت میں ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے کہ'' جب میں اپنے بندے
کی آنکھیں دُنیامیں لے لوں تو جَنّت کے علاوہ کوئی چیز اُس کا بدلہ نہ ہوگا۔''
(التر غیب والترھیب، کتاب الجنائز ، باب التر غیب فی الصبر ...الخ ،حدیث ۸۶ ، ص ج۴ ، ص ۱۵۴)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد