Brailvi Books

جنّت کی تیاری
121 - 134
'' فرمایاکہ ''تم اپنے دوست میں جو بَھلائی چاہتے ہو وہ یہ ہے کہ وہ لوگوں کو اِیذاء دینا چھوڑ دے۔'' میں نے عَرْض کیا،'' یا رسول اللہ! عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اگروہ یہ عمل کریگا تو جَنّت میں داخِل ہوجائے گا ؟''فرمایاکہ'' جومُسلما ن اِن اَعمال میں سے کوئی ایک عمل بھی کریگا یہ عمل خُود اُس کا ہاتھ پکڑکر اُسے جَنّت میں داخِل کریگا۔''
 (التر غیب والترہیب ،کتاب الحدو د ،باب التر غیب فی الامر بالمعروف ... الخ ،حدیث ۲۰ ، ج ۳ ص ۱۶۲)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عاملِ قراٰن و سُنّت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ ہَمہ وقت زبان و قَلم کے ذریعے ،تدبیر و حِکمت ،نرمی و شفقت،اُلفت و مَوَدّت کے ساتھ نیکی کی دعوت دیتے اور بُرائی سے منع کرنے کی سعْی کرتے رہتے ہیں چنانچہ
مدنی انعام نمبر12:کیا آج آپ نے فیضانِ سُنّت سے دو(2) درس(مسجد ،گھر،دُکان،بازار وغیرہ جہاں سہولت ہو)دیئے یا سُنے؟

مدنی انعام نمبر23: کیا آج آپ نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں (مَثَلاً انفرادی کوشش،درس و بیان،مدرسۃ المدینہ بالغان وغیرہ)پر کم از کم دو(2)گھنٹے صَرف کئے؟

مدنی انعام نمبر54 :کیاآپ نے اس ہفتے کم از کم ایک بار علاقائی دورہ
Flag Counter