حضرت سَیِّدُناابُو کثیر سُحَیْمِی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والِد سے رِوَایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرتِ سَیِّدُنا اَبُو ذَرْغِفَاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پُوچھا کہ مجھے ایسا عمل بتائیے کہ جب بندہ اُسے کرے تو جَنّت میں داخِل ہوجائے ۔'' اُنہوں نے فرمایا،'' جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی خِدْمَت میں یہی سُوال کیاتھا توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاتھاکہ'' وہ بندہ اللہ عزوجل اور آخِرت پر اِیمان لے آئے۔'' میں نے عرض کیا،'' یارسول اللہ ! عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اِیمان کے ساتھ کوئی عمل بھی اِرشاد فرمایئے ۔ ''فرمایا،'' اللہ عَزَّوَجَلَّ کے دیئے ہوئے رِزْق میں سے کچھ نہ کچھ صَدَقَہ کرے۔'' میں نے عرض کیا ،''یارسول اللہ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اگر وہ فَقِیر ہو اورصَدَقَہ کی اِسْتِطَاعَتْ نہ رکھتا ہو توکیا کرے؟'' فرمایا،'' وہ نیکی کاحُکْم دے اور بُری بات سے مَنْع کرے ۔ '' میں نے عرض کیا،'' یارسو ل اللہ! صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اگر وہ بولنے میں اٹکتا ہو، نیکی کاحکم دینے اوربُرائی سے منع کرنے کی اِسْتِطَاعَت نہ ہو تو؟''فرمایاکہ'' جاہِل کوعِلْم سِکھائے۔'' میں نے عَرْض کیا،'' اگر وہ خود جاہِل ہوتو؟'' فرمایا،''مَظلوم کی مدد کرے۔'' میں نے عرض کیا،'' اگر وہ کمزور ہواور مظلوم کی مددکرنے پر قادِر نہ ہوتو؟