| جنّت کی تیاری |
ترجمہ کنزالایمان: اے ہمارے رب! ہمیں دے ہماری بیبیوں اور ہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا۔( الفرقان، آیت: ۷۴) ۱۴) نافرمان بچہ یا بڑا جب سویا ہوتو اُس کے سرہانے کھڑے ہو کر ذیل میں دی ہوئی آیات صرف ایک بار اتنی آواز سے پڑھیں کہ اُس کی آنکھ نہ کُھلے۔ (مدت ۱۱ تا ۲۱ دِن)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ: بَلْ ہُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیۡدٌ ﴿ۙ۲۱﴾فِیۡ لَوْحٍ مَّحْفُوۡظٍ ﴿٪۲۲﴾
۱۵) نیز نافرمان اولاد کو فرمانبردار بنانے کیلئے تاحصولِ مراد نمازِ فجر کے بعد آسمان کی طرف رُخ کر کے یَاشَھِیْدُ21بار پڑھیں (اوّل آخر ایک بار درود شریف) ۔ مدنی التجا: نافرمانوں کو فرمانبردار بنانے کیلئے اوراد شروع کرنے سے قبل سیدنا امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کے ایصالِ ثواب کیلئے 25روپے کی دینی کتابیں تقسیم کر دیں۔
میرے گھر والے سب پابندِ سُنت بنیں ایسا کرم ہو جانِ رحمت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(اوّل آخر ایک مرتبہ درود شریف)(پ ۳۰،سورۃ البُرُوْجْ، آیت ۲۱،۲۲)