Brailvi Books

جنّت کی تیاری
11 - 134
الھادی '' تفسیرِخزائن العرفان''میں ان آیا ت کے تحت فرماتے ہیں:جنّتی بیبیاں اپنے شوہرسے کہیں گی : مجھے اپنے ربّ عزوجل کے عزت و جلال کی قسم! جَنّت میں مجھے کوئی چیز تجھ سے زیادہ اچھی نہیں معلوم ہوتی تواُس خدا عزوجل کی حمدجس نے تجھے میرا شوہر کیا اور مجھے تیری بی بی (بیوی)بنایا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جنت کی حُوریں کیسی ہوں گی ؟
    صدر الشریعہ ،بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی(اَ لْمُتَوَفّٰی۱۳۷۶ھ) احادیث کے مضامین کو بیان کرتے ہوئے بہارِ شریعت حصہ 1،صفحہ 79تا 82پر لکھتے ہیں: '' اگر حُور اپنی ہتھیلی زمین و آسمان کے درمیان نکالے تو اُس کے حُسْنْ کی وجہ سے مخلوق فِتنہ میں پڑجائے او راگر اپنا دوپٹّا ظاہِر کرے تو اُس کی خُوبصُورتی کے آگے آفتاب ایسا ہو جائے جیسے آفتاب کے سامنے چَرَاغ ۔اورجنّتی سب ایک دل ہونگے ،انکے آپس میں کو ئی اِختلاف وبُغْض نہ ہو گا ۔ان میں ہر ایک کوحُورِعِین میں کم سے کم دو بِیبِیَاں(بیویاں) ایسی ملیں گی کہ سَتّر سَترَّ (70)جوڑے پہنے ہونگی، پھر بھی اِن لِباسوں اور گو شت کے بَاہَر سے اُن کی پِنڈلیوں کا مَغْز دِکھائی دے گا، جیسے سفید شیشے میں شَرابِ سُرخ دِکھائی دیتی ہے ۔آدمی اپنے چہرے کو اس کے رُخْسار میں آئینہ سے بھی زیادہ صاف دیکھے گا، مرد جب اس کے پاس جائیگا، اُسے ہر بار
Flag Counter