زبان چلائیں گے تو ''مدنی ماحول'' بننے کی کوئی اُمید نہیں بلکہ مزید بِگاڑ پیدا ہو سکتا ہے کہ بے جاسختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگوں کو ضدی بنا دیتا ہے۔ لہٰذا غصہ، چڑچڑا پن اور جھاڑنے وغیرہ کی عادت بالکل ختم کر دیں۔
۱۰) گھر میں روزانہ فیضانِ سُنّت( جلد اوّل تخریج شدہ) کا درس ضرور ضرور دیں یا سُنیں۔
۱۱) اپنے گھر والوں کی دُنیا و آخرت کی بہتری کیلئے دِل سوزی کے ساتھ دُعابھی کرتے رہیں کہ دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔
۱۲) سُسرال میں رہنے والیاں جہاں گھر کا ذکر ہے وہاں سُسرال اور جہاں وَالدین کا ذکر ہے وہاں ساس اور سسر کے ساتھ وہی حُسنِ سُلوک بجالائیں جبکہ کوئی مانعِ شرعی نہ ہو۔
۱۳) ''مسائل القرآن''ص ۲۹۰ پر ہے، ہرنمازکے بعد ذیل میں دی ہوئی دُعا اوّل و آخر درودشریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیں، ان شآء اللہ عزوجل بال بچے سُنّتوں کے پابند بنیں گے اور گھر میں مدنی ماحول قائم ہو گا۔