Brailvi Books

جنّت کی تیاری
116 - 134
  انعام نمبر:6میں ارشاد فرماتے ہیں:کیا آج آپ نے گھر،دفتر،بس ،ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گُزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا؟

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے اصلاحی بیانات اور مدنی مذاکروں کے کیسٹ وقتاً فوقتاًگھر میں سُنتے ،سُناتے رہیں ،مدنی ماحول بنتاچلا جائے گا۔ان شآء اللہ عزوجل

     شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے گھر میں مدنی ماحول بنانے کے لئے رسالہ '' میں سدھرنا چاہتا ہوں'' کے آخر میں پندرہ (15)مدنی پھول عطا فرمائے ہیں۔انہیں مُلاحظہ فرمائیے اور ان کے مطابق عمل کر کے گھر میں مدنی ماحول بنائیے۔
''گھر میں مدنی ماحول'' کے پندرہ(15) حروف کی نسبت سے پندرہ(15)مدنی پھول''
Flag Counter