Brailvi Books

جنّت کی تیاری
115 - 134
گھر میں بھی سلام کرنا
     حضرتِ سَیِّدُ نَا اَ بُو اُمَا مَہ بَاہِلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ ''تین شخص ایسے ہیں جن میں سے ہرایک اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذِ مّہ کرم پر ہے،پہلا وہ شخص جواللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں جِہاد کے لئے نکلے، وہ مرنے تک اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذِمَّہ کرم پر ہے کہ وہ اُسے جَنّت میں داخِل فرمائے یا اَجْرو ثواب کے ساتھ واپس لوٹا ئے دوسرا وہ شخص جومسجد کی طرف جائے وہ مرنے تک اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذِمّہ کرم پر ہے کہ وہ اسے جَنّت میں داخل فرمائے یا اَجْروثواب کے ساتھ واپس لوٹائے،اورتیسرا وہ شخص جو اپنے گھر میں سلام کرتے ہوئے داخل ہو وہ اللہ
عَزَّوَجَلَّ کے ذِمَّہ کرم پرہے ۔''
پہلے ہی خُدا حکم قیامت میں یہ دیگا (عَزَّوَجَلَّ)

جَنَّت میں چلے جائیں گدایانِ محمد(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)

(قَبالہ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
    سلامتی کے گھر یعنی جَنّت کے طلبگار اسلامی بھائیو!مُصنّفِ فیضانِ سُنّت ،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سلام کو عام کرنے کی تاکید کرتے ہوئے مدنی
Flag Counter