Brailvi Books

جنّت کی تیاری
114 - 134
 (مجمع الزوائد، کتاب الزھد، باب المتحابین فی اللہ ،حدیث ۱۸۰۱۵، ج۱۰، ص ۴۹۶)
زہے قسمت اشارہ پاکے اُن کی چشمِ رحمت کا

غلاموں کو لُبھا کرلے چلی جنَّت محمد کی

(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)

(قَبالہِ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
سلام عام کرنا
     حضرت سَیِّدُ نَاعَبْدُاللہ بن عَمْرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے حبَیِب ،حَبِیْبِ لَبِیْب عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ ''رحمن عَزَّوَجَلَّ کی عِبادت کرو اور سَلام کو عام کرو اور کھانا کِھلاؤ جَنّت میں داخل ہوجاؤ گے۔''
 (الاحسان بترتیب ابن حبان ،کتاب البر والاحسان ،باب افشاء السلام ،حدیث ۴۸۹ ،ج۱، ص ۳۵۶)
نبی کے نام لیوا آنے والے ہیں تھکے ہارے

سجائی جاتی ہے اِس واسِطے جنَّت محمد کی

(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)

(قَبالہِ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter