Brailvi Books

جنّت کی تیاری
112 - 134
جَنّت میں داخل فرمائے گا۔''
 (المعجم الکبیر مسند عُقْبَۃ بن عامر، حدیث ۷۹۵، ج۱۷، ص ۲۸۸)
داخلِ خُلْد کئے جائیں گے اہلِ عِصیاں

جوش پر آئیگی جب شانِ رسولِ عربی 

(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)

    (قَبالہِ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    حضرتِ  سَیِّدُ نَاابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سرکارِ مَدینہ ،فَیْض گنْجِیْنَہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ'' جو اپنے بھائی کی پردہ پوشی کریگا اللہ عَزَّوَجَل قِیامت کے دن اُس کی پردہ پوشی فرمائے گا اور جو اپنے بھائی کے را ز کھو لے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کا راز ظاہِرکردے گا یہا ں تک کہ وہ اپنے گھر ہی میں رُسوا ہوجائے گا۔''
 (سنن ابن ماجہ، کتاب الحدود ،باب الستر علی المومن ،حدیث ۲۵۴۶، ج۳ ،ص ۲۱۹)
کیوں روکتے ہو خُلْد سے مجھ کو ملائکہ

اچھا چلو تو شافِعِ محشر کے سامنے

(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)

    (قَبالہِ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
Flag Counter