Brailvi Books

جنّت کی تیاری
111 - 134
تین مُبارک خَصْلَتیں
     حضرتِسَیِّدُ نَا جابِر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے مَحْبُوب، دَانائے غُیُوب ،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ'' تین خَصْلتیں جس میں ہوں گی اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس پر اپنی رحمت نازل فرمائے گا اوراُسے اپنی جَنّت میں داخِل فرمائے گا، (۱)کمزوروں پررحم کرنا (۲) والدین پر شفقت کرنا (۳)حکمرا نوں کے ساتھ بھلائی کرنا ۔''
 (التر غیب والترھیب ،کتاب الادب ،با ب التر غیب فی الرفق ،حدیث ۱۰،ج۳ ،ص ۲۷۹)
حکم ہوگا کہ اُسے داخلِ جنَّت کردو

جس کے دل میں ہے تمنائے رسولِ عربی

(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)

(قَبالہ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
پَردہ پوشی
     حضرتِ سَیِّدُ نَا عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوَایت ہے کہ حُضُور سراپا نُوْر،شَاہِ غُیُور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ'' جو اپنے کِسی بھائی کے کسی عیب کو دیکھ لے او راُس کی پردہ پوشی کرے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے اُس پردہ پوشی کی وجہ سے
Flag Counter