Brailvi Books

جنّت کی تیاری
110 - 134
کرم پر ہے وہ کھڑا ہوجائے اورجَنّت میں داخل ہوجا ئے۔''پھر دوبارہ یہی نِدا کی جائے گی ۔''حاضرین میں سے کسی نے پوچھا،''وہ کون ہیں جن کا اَجْراللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذِمّہ کرم پر ہوگا؟'' مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ'' لوگوں کومُعا ف کرنے والے۔''(پھر فرمایا) ''تیسری مرتبہ بھی یہی نِدادی جا ئے گی کہ جس کا اَجْراللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذِمّہء ِکرم پرہے وہ کھڑا ہوجائے اور جَنّت میں داخل ہوجائے پھر اتنے اتنے ہزارلوگ کھڑے ہوں گے اور جَنّت میں بِلاحِساب داخِل ہو جائیں گے ۔''
 (المعجم الاوسط، باب الف ،حدیث ۱۹۹۸ ،ج۱ ،ص ۵۴۲)
فاتِح بابِ شفاعت کے سبب حکم ملا

جائیں جنّت میں گدایانِ رسولِ عربی

(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)

(قَبالہ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
 الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ آفتابِ قادریت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ ذاتی مُعاملات میں عفو و درگزر سے کام لیتے اورتحدیثِ نعمت کے لئے ارشاد فرمایا کرتے ہیں :'' الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ میں اپنے اندر اِنتقام کا جذبہ نہیں پاتا ''کاش!ہم سے بھی بے جا غصّہ،جذباتی پن اور اپنی ذات کی خاطر اِنتقام لینے کی عادتِ بَد نکل جائے۔

     ماہتابِ رضویت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ مدنی انعام نمبر:28میں فرماتے ہیں،کیا آج آپ نے(گھر میں یا باہر)کسی پر غصّہ آ جانے کی صورت میں چُپ سادھ کر غصّہ کا علاج فرمایا یا بول پڑے؟نیز دَرگُزر سے کا م لیا یا اِنتقام(یعنی بدلہ لینے)کا موقع ڈھونڈتے رہے؟
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter