Brailvi Books

جنّت کی تیاری
109 - 134
اُٹھا کر لے گئیں حُوریں جِناں میں 

قدم پر اُن کے جِس نے جاں فدا کی

(قَبالہِئ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
عَفْو و دَر گُزر
     حضرتِ سَیِّدُ نَااَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہحُضورِ اَکرم ، نُورِ مُجَسَّم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ'' جب بندو ں کوحِسا ب کے لئے کھڑ ا کیا جائے گاتو ایک قوم اپنی گر دنو ں پر اپنی تلوار یں رکھے آئے گی اور جَنّت کے دروازے پر آکررُک جائے گی۔ پوچھا جائے گا،'' یہ کون لوگ ہیں؟''جواب ملے گا، ''یہ وہ شُہداء ہیں جو زندہ تھے اور اِنہیں رِزْق دیا جا تا تھا۔ ''پھر ایک مُنادِی نِدا کریگا کہ'' جس کا ثواب اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذِمّہ
Flag Counter