Brailvi Books

جنّت کی تیاری
10 - 134
 رحیم،محبوبِ ربِّ عظیم عَزَّوَجَلَّ وَ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ''ہاں''اور مجھے اُمِّید ہے کہ وہ آپ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ہی ہوں گے۔
(مکاشفۃ القلوب،الباب الثانی والسبعون فی صفۃ الجنۃ، مراتب اہلہا، ص۲۴۴)
صدیق و عمر دونوں بھیجیں گے غلاموں کو

جس وقت کُھلے گا دَرمولیٰ تیری جنَّت کا

(وَ رَضِیَ اللہ عَنْہُمَا)
(قَبالہ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ القوی)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جَنّتِی حُوْرَیْں
    پارہ 27 سورۃ الرحمن آیت58,57,56میں ارشاد ہوتا ہے ،
فِیۡہِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ ۙ لَمْ یَطْمِثْہُنَّ اِنْسٌ قَبْلَہُمْ وَلَا جَآنٌّ﴿ۚ۵۶﴾ فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ﴿۵۷﴾ کَاَنَّـہُنَّ الْیَاقُوۡتُ وَ الْمَرْجَانُ ﴿ۚ۵۸﴾
ترجمہ کنز الایمان:ان بچھونوں پر وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سِوا کسی کو آنکھ اُٹھا کر نہیں دیکھتیں ان سے پہلے انہیں نہ چھوا کسی آدمی اور نہ جن نے تو اپنے ربّ کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے گویا وہ لعل اوریاقوت اور مونگا ہیں۔

    حضرتِ صدر الافاضل مولانا مُفتی سید محمد نعیم الدین مُرادآبادی علیہ رحمۃ اللہ
Flag Counter