| جنّت کی تیاری |
حضرتِسَیِّدُ نَا اَبُودَرْدَاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے تاجْدارِ رِسَالت،مَحْبُوبِ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے عرض کیا،'' مجھے ایسا عمل بتائیے جو مجھے جَنّت میں داخِل کردے۔'' توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا،''غُصَّہ مَت کیا کروتُمہیں جَنّت حاصل ہوجائے گی۔''
(المعجم الاوسط ،باب الف ،حدیث ۲۳۵۳ ،ج۲، ص ۲۰)
چاہو جسے فردوس میں جَا دوچاہو جسے دوزخ میں بھیجو جنَّت و نار ہیں مِلک تمھاری ہو مختار رسول اللہ (عَزَّوجَلّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم) (قَبالہِ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
غُصّہ پینا
حضرتِسَیِّدُ نَا سہل بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہما اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی رَحْمَت،شَفیعِ اُمَّت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ ''جو بدلہ لینے پر قادر ہونے کے باوجودغُصَّہ پی لے اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے لوگوں کے سامنے بلائے گا تاکہ اس کو اختیار دے کہ جَنّت کی حوروں میں سے جسے چاہے پسند کر لے۔''
(ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب الحلم ،حدیث ۴۱۸۶ ،ج۴، ص ۴۶۲)