Brailvi Books

جنّت کی تیاری
105 - 134
(باب المدینہ کراچی)میں جمعرات کو ہونے والے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے لئے مختلف عَلاقوں سے بھر کر آئی ہوئی مخصوص بسیں واپسی کے انتظار میں جہاں کھڑی ہوتی ہیں وہا ں سے گُزرا تو کیا دیکھتاہوں کہ ایک خالی بس میں گانے بج رہے ہیں اور ڈرائیور بیٹھ کر چَرَس کے کش لگا رہا ہے ۔میں نے جا کر ڈرایؤ ر سے محَبّت بھرے انداز میں مُلاقات کی،الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ مُلاقات کی برکات فورًا ظاہر ہوئیں اور اُس نے خود بخود گانے بند کر دئیے اور چَرَس والی سگریٹ بھی بُجھا دی ،میں نے مُسکرا کر سُنتّوں بھرے بیان کی کیسیٹ''قبر کی پہلی رات ''اُس کو پیش کی ۔ اُس نے اُسی وقت ٹیپ ریکارڈر میں لگا دی،میں بھی ساتھ بیٹھ کر سُننے لگا کہ دوسروں کو بیان سُنانے کا مُفید طریقہ یہی ہے کہ خود بھی ساتھ میں سُنے ۔الحمد للہ عزوجل اُس نے بہت اچھا اثرلیا۔گھبرا کرگُناہوں سے توبہ کی اور بس سے نکل کر میرے ساتھ اجتماع میں آ کر بیٹھ گیا۔
حَاجَت رَوَائی
     حضرت سَیِّدُ نَااَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ محمدِ مَدَنی، رَسُولِ عَرَبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ'' جو اپنے کِسی اسلامی بھائی کی حاجت روائی
 صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter