Brailvi Books

جنّت کی تیاری
103 - 134
  میٹھے مُصْطفٰی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ'' کیا میں  تُمہیں نہ بتاؤں کہ تم میں سے کون جَنّت میں جائے گا ؟''ہم نے عرض کیا ،''یارسول اللہ! عَزَّوَجَلَّ وَ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ضرور بتائیے ۔''فرمایاکہ'' نبی جَنّت میں جائے گا، صِدّیق جَنّت میں جائے گا اور وہ شخص بھی جَنّت میں جائے گا جومحض اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا کے لئے اپنے کِسی بھائی سےملنے شَہر کے مُضافات میں جائے ۔ ''
 (المعجم الاوسط ،حدیث ۱۷۴۳ ،ج۱ ،ص ۴۷۲)
فہرست کُھلی جس دم جنَّت میں پہنچنے کی 

پہلے ہی نِکل آیا نمبر تیری اُمت کا

(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)

(قَبالہ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    کس قدر سعادت مند ہیں وہ اسلامی بھائی جو اطراف گاؤں میں مدنی قافلہ، بیان ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، مدنی مشورہ اور بین الاقوامی یا صوبائی اجتماع کی دعوت وغیرہ کیلئے سفر اختیار کرتے ہیں نیزاپنے حلقے و عَلاقے وغیرہ میں 12مدنی کاموں میں شریک ہو کرانفرادی کوشِش کرتے رہتے ہیں چنانچہ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ ارشاد فرماتے ہیں: مدنی انعام
Flag Counter