Brailvi Books

جنّت کی تیاری
102 - 134
 اسلامی بھائی سے ملنے جاتاہے تو ایک مُنادِی اُسے مخاطَب کرکے کہتاہے کہ'' خوش ہو جا کیونکہ تیرا یہ چَلنا مُبارک ہے اور تو نے جَنّت میں اپنا ٹِھکانہ بنالیا ہے ۔''
 (جامع التر مذی ،کتاب البر والصلۃ ، باب ماجاء فی زیارۃ الاخوان ،حدیث ۲۰۱۵ ، ج ۳ ، ص ۴۰۶)
جسے چاہیں بَخشیں کہ خُلْد و جِناں میں 

خُدا کی قسم دخلِ سرکار ہوگا

( عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلِہٖ وسلم)

    (قَبالہ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)

    صاحبِ خوف و خشّیت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ مریض و دُکھیا اسلامی بھائیوں کی غمخواری کی تاکید کرتے ہوئے مدنی انعام نمبر53:میں ارشادفرماتے ہیں ۔کیا آپ نے اِس ہفتے کم از کم ایک مریض یا دُکھی کی گھر یا اسپتا ل جا کر سنّت کے مطابق غمخواری کی؟اور اس کو تحفہ(خواہ مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ یا پمفلٹ)پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تعویذاتِ عطاریہ کے استعمال کا مشورہ دیا؟
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا کے لئے مُلاقات
    حضرت سَیِّدُ نَااَنَسْ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوَایت ہے کہ مَکّی مدَنی آقا،میٹھے
Flag Counter