Brailvi Books

جنّت کی تیاری
101 - 134
     حضرت سَیِّدُ نَا سَہل بن سَعْدرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ نَامْدَار،بِاِذْنِ پَروردگار، غیبوں پر خبردار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا،'' میں اور یتیم کی کَفَالَت کرنے والا جَنّت میں اِس طرح ہوں گے ۔''پھر اپنی شہادت اور بیچ والی انگلی کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے اُن دونوں کو کھول دیا۔
 (صحیح بخاری ،کتا ب الادب ،حدیث ۶۰۰۵ ،ج ۴ ص۱۰۲)
یہ بے کھٹکے گنہگاروں کا داخل خُلْد میں ہونا

کرِشمہ ہے رسولُ اللہ کی چشمِ کرامت کا

(عَزَّوجَلّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلِہٖ وسلم)

(قَبالہ بخشش از خلیفہ اعلیٰحضرت جمیل الرحمن قادری رضوی علیہ ر حمۃ اللہ القوی)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مریض کی عِیادت
     حضرتِسَیِّدُ نَااَبُوہُرَیْرَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوَایَت ہے کہ نبی کریم،رَءُ وف رحیم،مَحْبُوبِ رَبِّ عَظِیْم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ'' جو کِسی مریض کی عِیادت کرتاہے یا اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے اپنے کِسی
Flag Counter