Brailvi Books

جَنَّت کا راستہ
9 - 51
عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا کے کئی ممالک میں ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتِماعات ہوتے ہیں۔اسلامی بھائیوں کیلئےہر جُمِعْرات (Thursday) کو بعد نمازِ مَغْرِب اور اسلامی بہنوں کیلئے ہر اِتوار (Sunday) کو بعد نمازِ ظُہر ہزاروں مَقامات پر سنّتوں  بھرے اجتِماعات ہوتے ہیں جن میں لاکھوں لاکھ اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں شِرکت کی سَعادت پاتے ہیں۔
آپ بھی اپنے اِرْد گِرد کے ماحَول کو سنّتوں  کے سانچے میں ڈھالنے، فکرِ آخِرَت اور حِفاظَتِ ایمان کا جَذبہ پانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہَفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتِماع  میں نہ صرف خود اوّل تا آخر شِرکت کریں بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں تک بھی نیکی کی دعوت پَہُنْچا کر، ذِہن بنا کر اجتِماع  میں لانے کی کوشش فرمائیے۔ اگرآپ کی اِنفرادی کوشش سے کوئی اجتِماع  میں آگیا اور یہاں ہونے والے سنّتوں  بھرے بیانات،ذکر ودعا اور دیگر رَحْمتوں بھرے مَعْمُولات کی بدولت اس کا دِل  چوٹ کھاگیا اور وہ قرآن وسنّت کی راہ پر آگیا تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ کا بھی بیڑا پار ہوگا۔ 
ہدایت کا سبب بننے کا انعام
رسولِ صابر وشاکر، محبوبِ ربِّ قادِر صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد