كوترغیب دِلاکر لانے كى بھى توفىق عطا فرمائے۔
اجتِماعات کے ذریعے لوگوں تک نیکی کی دعوت پَہُنْچانا اَسلاف کا طَریقہ کار رہا ہے۔ چنانچہ،
حضرت عبد اللہ بن مسعود کا وعظ و نصیحت فرمانا
حضرت ابو عبد الرحمن عبد اللہ بن مسعود رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ لوگوں کو ہر جُمِعْرَات کے دِن وَعظ و نصیحت فرمایا کرتے تھے ۔ ایک شخص نے عرض کی: اے ابو عبد الرحمن! میری خواہش ہے کہ آپ روزانہ وَعظ ونصیحت فرمایا کریں۔تو آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے ارشاد فرمایا کہ مجھے ایسا کرنے سے جو چیز باز رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ میں تمہیں مَلال و اکتاہَٹ میں مبتلا کرنے کو ناپسند کرتا ہوں اور میں نصیحت کرنے میں تمہاری اس طرح حِفاظَت ورِعایَت کرتا ہوں جس طرح نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم مَلال و اکتاہَٹ کے خَدشے کے پیشِ نظر ہماری حِفاظَت کرتے تھے۔
(بخاری ،کتاب العلم، باب من جعل لاھل العلم ایاما معلومۃ،۱/۴۲، حدیث ۷۰)
ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماعات
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تَبلیغِ قرآن وسنّت کی