Brailvi Books

جَنَّت کا راستہ
7 - 51
کُنۡتُمْ خَیۡرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ                                         ترجمۂ کنز الایمان :تم بہتر ہو اُن سب 
 تَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَتَنْہَوْنَ                                              اُمتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں 
عَنِ الْمُنۡکَرِ وَتُؤْمِنُوۡنَ بِاللہِؕ وَلَوْ                                    بھلائی کا حکم دیتے ہو اور بُرائی سے منع
 اٰمَنَ اَہۡلُ الْکِتٰبِ لَکَانَ خَیۡرًا لَّہُمۡؕ                                          کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو اور
 مِنْہُمُ الْمُؤْمِنُوۡنَ وَاَکْثَرُہُمُ                                              اگر کتابی ایمان لاتے تو اُن کا بھلا تھااُن 
الْفٰسِقُوۡنَ﴿۱۱۰﴾    (پ۴،اٰل عمران:۱۱۰)                                                            اُن میں کچھ مسلمان ہیں اور زیادہ کافر۔
ہر مسلمان مبلغ ہے:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہر مسلمان اپنی اپنی جگہ مبلغ ہے خواہ کسی بھی شُعبے سے تَعلُّق رکھتا ہو یعنی وہ عَالِم ہو یا مُتَعَلِّم (یعنی طالِب عِلْم) اِمام مَسْجِد ہو یا مُؤذِّن، پیر ہو یا مُرید، تاجِر ہو یا گاہک، سیٹھ ہو یا ملازِم، افسر ہو یا مزدور، حاکم ہو یا محکوم۔ الغرض جہاں جہاں وہ رہتا ہو کام کاج کرتا ہورِضائے اِلٰہی کیلئے اچھی اچھی نِیّتوں کے ساتھ اپنی صَلاحِیَّت کے مُطابِق اپنے گِرد و پیش کے ماحَول کو سنّتوں  کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے کوشاں رہے اور نیکی کی دعوت کا مَدَنی کام جاری رکھے۔اللہ تعالىٰ ہم سب كو نىكى كى دعوت عام كرنے كى توفىق عطا فرمائے اور سنّتوں  بھرے اجتِماعات مىں آنے اور دوسرے اسلامى بھائىوں