دے گا۔ (ترمذی، کتاب الدعوات،رقم الباب ۶۲، ۵ /۲۸۸،حدیث۳۴۸۱)
(ان تىنوں اوراد مىں اَوّل وآخر اىك اىك بار دُرُود شرىف پڑھنا ہے)
(4) صَلَّى اللہُ عَلٰى مُحَمَّد (313مرتبہ )
آخر مىں وَعَلٰى اٰلِہٖ وَسَلَّم (ایک بار)
جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو اس پر رحمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ (القول البدیع،ص۲۷۷)
﴿7﴾ اِخْتِتَامِ اِجْتِمَاع
ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع کا اختتام اِشْراق و چاشت کی نماز کے بعد صلوٰۃ وسلام پر ہوتا ہے۔ یوں شرکائے اجتِماع کو اجتِماع کی بدولت اشراق وچاشت کی نفلی نمازیں بھی پڑھنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔ جن کی فضیلت کے بارے میں مروی ہے۔
نمازِ اشراق
حضرت سَیِّدنا اَنَس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ دو عالَم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مُعَظَّم ہے:’’جو فجر کی نماز جماعت سے پڑھ کر بیٹھا ذکرِ خدا کرتا رہا یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوگیا پھر اس نے دو