گھوڑوں کا اجر ہے ۔ (شعب الایمان،۴/۹۷،حدیث:۴۳۹۶)
(2) لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ (100 بار)
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم (3 بار)
تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے کہا : لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ وہ جنّت میں داخل ہوگا ۔
(ترمذی، کتاب الایمان، باب ما جاء فیمن یموت ۔۔ الخ، ۴ /۲۹۰،حدیث: ۲۶۴۷)
عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری میں ہے کہ اس سے مراد پورا کلمہ شریف لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے۔
(عمدۃ القاری،کتاب الجنائز،۶/۳)
(3) اَسْتَغْفِرُ اللہ (100 بار)
ایک روایت کے مطابق تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوت صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم روزانہ 70بار اوردوسری روایت کے مطابق 100بارروزانہ استغفار فرمایا کرتے۔ (ترمذی،کتاب التفسیر، باب و من سورۃ محمد، ۵/۱۷۴،حدیث۳۲۷۰)
حضورتاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مَغْفِرَت نِشان ہے:جو کوئی اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے استغفار کرے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی مغفرت فرما