Brailvi Books

جَنَّت کا راستہ
47 - 51
باجماعت پڑھنا نصیب ہوں گی اور جو فجر وعشا کی نماز باجماعت پڑھتا ہے اسے پوری رات عبادت کرنے کا ثواب ملتا ہے۔مدینے کے سلطان، سرورِذیشان صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے عشا کی نَماز باجماعَت پڑھی اُس نے گویا آدھی رات قِیام کیا اور جس نے نَمازِ فجر بھی باجماعت ادا کی اُس نے گویا پوری رات قِیام کیا۔‘‘ (مسلم، کتاب المساجدومواضع الصلاۃ، باب فضل صلوٰۃ العشاء و الصبح فی جماعۃ، ص ۳۲۹، حدیث: ۶۵۶) اس طرح اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اجتِماع  کی بَرَکت سے ساری رات عِبادت کرنے کا ثواب حاصل ہوگا۔
اَورَادِ عَطّاریہ
رات اجتِماع  گاہ میں قیام کی صورت میں ہم وہ اوراد بھی باآسانی پڑھ سکتے ہیں جو شیخِ طریقت،اَمِیرِ اَہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بالخصوص شبِ جمعہ میں پڑھنے کیلئے بروز جمعرات بتاریخ۲۶ جمادی الاولیٰ۱۴۳۳؁ھ بمطابق20 اپریل 2012؁ء کو صبح ہی عطا فرمائیں ہیں:
(1)	اَلْحَمْدُ للّٰہ 	(100 بار)
حضور تاجْدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے: جو شخص 100 مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  کہے اس کے لئے راہِ خدا میں تیار کئے گئے 100