Brailvi Books

جَنَّت کا راستہ
46 - 51
Ü	اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   سے دنیا وآخرت کی کوئی بھلائی مانگتاہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ا سے وہ بھلائی ضرور عطا فرماتاہے اوریہ ساعت ہر رات میں ہوتی ہے۔   (مسلم ، کتاب صلوۃ المسافرین وقصرھا ، با ب فی اللیل ساعۃ مستجاب فیھا الدعا ء ، ص ۳۸۰، حدیث:۷۵۷)
Ü	بے شک جنّت میں کچھ ایسے مَحلات ہیں جن میں آرپار نظر آتاہے، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   نے وہ محلا ت ان لوگوں کیلئے تیار فرما رکھے ہیں جو محتاجوں کو کھانا کھلاتے ہیں، سلام کو عام کرتے اور رات کو جب لوگ سورہے ہوں تو نماز پڑھتے ہیں۔ (ابن حبا ن ،کتا ب البر والاحسان ،باب افشا ء السلام واطعام الطعام ،  ۱/ ۳۶۳، حدیث:۵۰۹)
Ü	میری امت کے بہترین لوگ حامِلینِ قرآن اور رات کو جاگ کر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کی عبادت کرنے والے ہیں ۔  (الترغیب والترہیب ، کتا ب النوافل ، الترغیب فی قیام اللیل ، ۱/۲۴۳، حدیث: ۲۷)
ساری رات عبادت کا ثواب
پھر نمازِفجر باجماعت ادا کیجئے اور(اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اجتِماع  کی بَرَکت سے بعد نمازِ مغرب اجتِماع گاہ میں حاضرہونے کی صورت میں چونکہ عشاء کی نماز بھی باجماعت پڑھنے کی سعادت حاصل ہوچکی ہوگی لہٰذا)یوں فجر اور عشاء کی نمازیں