Brailvi Books

جَنَّت کا راستہ
45 - 51
اِعتِکاف کا بھی ثواب پائے گا۔ (فتاویٰ رضویہ مخرجہ، ۵/۶۷۴) ایک اور جگہ فرماتے ہیں:جب مسجد میں جائے اِعتِکاف کی نِیَّت کرلے، جب تک مسجد ہی میں رہے گا اِعتِکاف کا بھی ثواب پائے گا۔ (ایضاً ۸/۹۸)  اِعتِکاف کی نیّت کرناکوئی مشکِل کام نہیں،نیَّت دِل  کے ارادہ کوکہتے ہیں، اگر دِل  ہی میں آپ نے ارادہ کرلیاکہ میں سنّتِ اِعتِکاف کی نیّت کرتا ہوں تو یِہی کافی ہے۔
﴿6﴾     اِہْتِمَامِ تَہَجُّد 
اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اجتِماع  گاہ میں آرام کرنے کی بَرَکت سے تہجد اور نفلی عِبادت کی سَعادت بھی حاصل ہوگی۔ جس کی فضیلت میں بہت سی روایات مروی ہیں۔ 
تہجد کی فضیلت کے متعلق چار فرامینِ مصطفےٰ
Ü	جو شخص رات میں بیدار ہواور اپنے اہل کو جگائے پھر دونوں دو دو رکعت پڑھیں تو کثرت سے یاد کرنے والوں میں لکھے جائیں گے۔ (المستدرک للحاکم،کتاب صلاۃ التطوع،باب تودیع المنزل برکعتین،۱/۶۲۴، حدیث:۱۲۳۰)
بے شک رات میں ایک ایسی ساعت ہے جس میں مسلمان بندہ جب