5منٹ سلام
2منٹ مجلس کے اختتام کی دُعا
2گھنٹے کل دورانیہ
رات اجتِماع گاہ میں ہی گزاریئے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتِماع کا سلسلہ ساری رات رہتا ہے۔ چنانچہ گھر جانے کے بجائے بنیت اعتکاف رات مسجد میں ہی قیام فرمائیے،یہ چند روزہ زِنْدَگی ہے اس سے فائدہ اٹھالیجئے اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمائیے کہ مرنے کے بعد موقع نہیں ملے گا۔ہم دنیا کمانے کے لئے رات دن ایک کردیتے ہیں مگر کیا راہِ خدا میں وقت گزارنے کے لئے ہمارے پاس ایک رات بھی نہیں ہے؟صبح آپ نے کام کاج پر جانا ہے، آفس جانا ہے تو کس نے منع کیا ہے یہاں سوجائیے اور صبح اجتِماع کے اختتام کے بعد اپنے کام پر چلے جائیے۔ چنانچہ مسجد میں نفلی اعتکاف کے متعلق اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنَّت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں:مذہبِ مُفتی بِہٖ پر (نفلی) اِعتِکاف کیلئے روزہ شرط نہیں اور ایک ساعت کا بھی ہوسکتا ہے جب سے داخِل ہو باہر آنے تک (کیلئے)اِعتِکاف کی نیّت کرلے ،انتظارِ نماز و ادائے نماز کے ساتھ