یقیناً مقدّر کا وہ ہے سکندر
جسے خیر سے مل گیا مَدَنی ماحول
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر آپ کو عِلْمِ دِین کی تلاش ہے، دُکھوں تکلیفوں سے نِجات کیلئے مسیحا کی تلاش ہے یا سُکونِ قلب چاہتے ہیں تو آئیے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع کے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں ایک مرتبہ آکر دیکھئے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت سے امید ہے خالی ہاتھ نہیں جائیں گے (اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ) بلکہ رحمتِ خداوندی کی وہ بَرکھا برسے گی کہ زِنْدَگی کی رُت ہی بَدَل جائے گی۔
جدول ہفتہ وار اجتماع
15منٹ تلاوت (سورۂ مُلک)
8منٹ نعت شریف(ایک)
55منٹ بیان(ایک)
12منٹ 6دُرود شریف و اعلانات
11منٹ ذِکر
12منٹ دُعا