Brailvi Books

جَنَّت کا راستہ
40 - 51
سے بھر جاتے ہیں اور نہ جانے کتنے ہی بدکردار باکردار بن جاتے ہیں ،سنّتوں  بھرے اجتِماعات میں رَحمتیں کیوں نازِل نہ ہوں گی کہ ان عاشقانِ رسول میں نہ جانے کتنے اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  ہوتے ہوں گے۔ عُلَما فرماتے ہیں: جہاں چالیس مُسلمان صالِح(یعنی نیک مسلمان ) جَمع ہوتے ہیں اُن میں سے ایک ولیُّ اللہ ضَرور ہوتاہے۔
اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنَّت، مُجَدِّدِ دِین و مِلَّت، پروانۂ شَمْعِ رِسَالَت، مولانا شاہ احمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں: جماعت میں بَرَکت ہے اور دُعائے مَجمعِ مُسلِمین اَقْرب بَقَبُول۔ (یعنی مسلمانوں کے مجمع میں دعا مانگنا قبولیت کے قریب تر ہے) (فتاویٰ رضویہ جدید، ۲۴/۱۸۴، تَیسیر شَرحِ جامِعِ صغیر،۱/۳۱۲، تَحتَ الحدیث:۷۱۴)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بعض اسلامی بھائی اجتِماع  کی حاضری میں سستی کا مظاہر ہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم مَدَنی  چینل پر ہی اجتِماع  دیکھ لیں گے ایسے اسلامی بھائیوں کی خدمت میں عرض ہے کہ اگرچہ آپ مَدَنی  چینل پر اجتِماع  دیکھ لیں گے مگر جو بَرَکت و فضیلت مسلمانوں کے اجتِماع  اور قُرب کی ہے وہ کیسے حاصل کریں گے ؟؟؟ تو برائے کرم سستی اڑائیے اور اجتِماع  میں حاضری کی بَرَکتیں حاصل کیجئے۔نیز اجتِماع  میں ہونے والی رِقّت انگیز دُعا کی ایک خاصیت یہ بھی کہ اس کی بَرَکت سے بے شُمار پتھر دِل  انسان