امّت میں فساد پھیل جانے کے وقت میری سنَّت پر عمل کریگا اس کو 100 شہیدوں کاثواب ملےگا۔‘‘(مشکاۃ المصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام...الخ،۱/۵۵، حدیث:۱۷۶)
﴿4﴾ سِلْسِلَۂ ذِکْر
ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع کا ایک خصوصی سلسلہ’’ ذکر ‘‘ بھی ہے اور کون ایسا شخص ہوگا جوذکرکی فضیلت سے آشنا نہ ہو۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت ڈھانپ لیتی ہے
دوجہاں کے سلطان، سرورِ ذیشان صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جو قوم بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ذکر کرنے کے لیے بیٹھتی ہے تو فِرِشتے ان کو چاروں طرف سے گھیر لیتے ہیں اور خدا کی رحمت اُن کو ڈھانپ لیتی ہے اور اُن لوگوں پر سکینہ (دِل کا اطمینان) نازل ہوتا ہے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے مُقَرَّبِیْن میں ان کا تذکرہ فرماتا ہے۔‘‘
(مسلم،کتاب الذکر والدعاء،باب فضل الاجتِماع ۔۔۔الخ، ص۱۴۴۸، حدیث:۲۷۰۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج ساری دنیا میں ایک عالمگیر بے چینی پائی جارہی ہے کوئی ملک ،شہر اور گاؤں بلکہ کوئی گھر ایسانہیں جہاں بدامنی اور بے چینی نہ ہو، آج ہرشخص بے چینی کا شکار نظرآتا ہے۔آہ! نادان انسان