زمیندار(Farmer & Landowner )، کِرائے پر لینے والا اور دینے والا (Lessee and Lessor)، حاکم و محکوم (Master & Subjected)، استاذ و شاگرد(Teacher & Pupil)،ڈاکٹر و حکیم، مقیم و مُسافِر،قصّاب و ماہی گیر (Brute & Fisherman)، چندہ کرنے والا اور چندہ دینے والا، مسجِد (Mosque) یا مدرَسہ (School)یا قبرستان (Graveyard) یا سماجی ادارے (Social Orgnisations) وغیرہ کے مُتَولّیان، جانور بیچنے والا اور پالنے والا، چرواہا (Shepherd)، دھوبی (Laundry man)، درزی(Tailor)، بڑھئی (Carpenter)، لوہار (Blacksmith)، کاریگر(Fabricant)۔ آخِر ُالذّکر پانچوں سے دُھلوانے، سِلوانے اور بنوانے والے وغیرہ وغیرہ ہرایک کیلئے اُس کی موجودہ حالت کے مطابِق ضَروری مسائل جاننا فرضِ عین ہے۔شیطٰن کے اِس وَسوَسے پر ہرگز توجُّہ مت دیجئے کہ سیکھیں گے تو عمل کرنا پڑے گا بلکہ اِس حکم شَرْعِی کو ذِہن میں رکھ لیجئے کہ حسبِ حال فرض عُلوم نہ جاننا گناہ اور نہ جاننے کے سبب گناہ کر گزرنا گناہ در گناہ وحرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فضل وکر م سے عِلْمِ دین حاصل کرنے کا ایک بَہُت بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں شِرکت