بالِغ مردو عورت پر اُس کی موجودہ حالت کے مطابِق مسئلے سیکھنا فرضِ عَین ہے۔ اِسی طرح ہر ایک کیلئے مسائلِ حلال و حرام بھی سیکھنا فرض ہے۔ نیز مسائلِ قلب (باطِنی مسائل) یعنی فرائضِ قَلْبِیہ(باطِنی فرائض) مَثَلاً عاجِزی و اِخلاص اور توکُّل وغیرہا اوران کو حاصِل کرنے کا طریقہ اور باطِنی گناہ مَثَلاً تکبُّر، رِیاکاری ، حَسَد ، بدگمانی ،بغض و کینہ، شَماتَت (یعنی کسی کی مصیبت پر خوش ہونا)وغیرہا اور ان کا علاج سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ (تفصیلی معلومات کیلئے فتاوٰی رضویہ جلد23صفحہ 624مُلاحَظہ فرمائیے) مُہلِکات (مُہ۔لِ۔کات )یعنی ہَلاکت میں ڈالنے والی چیزوں جیسا کہ وعدہ خِلافی ، جھوٹ ، غیبت، چُغْلی ، بُہتان، بدنِگاہی،دھوکا ، ایذاءِ مسلم وغیرہ وغیرہ تمام صغیرہ وکبیرہ گناہوں کے بارے میں ضَروری اَحکام سیکھنا بھی فرض ہے تاکہ اِن سے بچا جا سکے ۔
ڈرائیور و پسنجر(Driver & Passenger)،میاں بیوی (Husband & Wife)، والدین و اولاد (Parents & Children)، بھائی بہن (Brother & Sister)،پڑوسی ورشتے دار(Nighbour & Relative)،قرض خواہ وقرضدار (Creditor & Indebted )،سُپروائزر وٹھیکے دار (Supervisor & Contractor)، مزدور ومِعمار(Labourer & Mason)،کِسان و