غُسل کا صحیح طریقہ یا نَماز کے اَرکان پوچھ لیجئے شاید ہی کوئی بتا پائے، ان سے جنازے کی دُعا سنانے کی فرمائش کر دیکھئے شاید بَغْلیں جھانکنے لگیں! افسوس صد کروڑ افسوس!آج کل اکثر مسلمانوں کی توجُّہ صِرف اور صِرف دُنیوی تعلیم کی طرف ہے، اِسی کی ہر طرف پَذِیرائی(یعنی مقبولیت) ہے، ساری دولت وقوت اِسی پر صَرف کی جارہی ہے جبکہ دینی تعلیم کے اِدارے مُفْت پڑھانے،مُفْت کِھلانے اور قِیام کی مُفْت سَہولتیں بَہَم پَہُنْچانے کے باوُجُود ویران پڑے ہیں۔ یقیناً یہ سب دنیاوی زِنْدَگی کے نشے کے کرشمے ہیں۔
مجھے دَر پہ پھر بُلانا مَدَنی مدینے والے
مَئے عِشْق بھی پِلانا مَدَنی مدینے والے
(وسائلِ بخشش، ص۲۸۳)
عُروج وتَرقّی کا قصر رفیع
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی یہ سمجھتی ہے کہ مسلمانوں کے عروج و ترقی کا قصر رفیع عِلْم و عَمَل کی بنیادوں پر ہی قائم ہوسکتا ہے۔ چنانچہ آپ دعوتِ اسلامی کا جو شعبہ اٹھا کر دیکھ لیں،آپ کو عِلْم و عَمَل کی بہاریں نظر آئیں گی،سینکڑوں مدارس المدینہ، مَدَنی منوں اور مَدَنی منیوں کو قرآنِ مجید تجویدکے ساتھ پڑھانے اور حفظ کروانے کےلئے قائم ہیں، تفہیم قرآن