Brailvi Books

جَنَّت کا راستہ
27 - 51
انسانیت کو فخر ہے تیری ذات سے
بے نور تھا خرد کا ستارہ تیرے بغیر
﴿3﴾     بیان ہوتا ہے
اجتِماع  میں سنّتوں  بھرا بیان ہوتا ہے جس میں علم دین کے موتی لٹائے جاتے ہیں۔ حصو ل اور اشاعت علم دین کی فضیلت کے تو کیاہی کہنے !
طالب علم کے گناہ معاف
امىر المومنىن مولىٰ مشكل كشا شىر خدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمسے مروی ہے کہ حضورنبی ٔرحمت، شفیع اُمَّت صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرماىا: ’’جو بندہ عِلْم كى جستجو مىں جُوتے، مَوزے ىا كپڑے پہنتا ہے تو اپنے گھر كى چَوكھٹ سے نكلتے ہی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس كے گناہ مُعاف فرما دیتا ہے۔‘‘(المعجم الاوسط، ۴/۲۰۴، حدیث:۵۷۲۲)
افضل عمل
دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مسجد میں دومجالس کے پاس سے گزر ہوا تو ارشاد فرمایا: ’’یہ دونوں بھلائی پر ہیں مگر ایک مجلس دوسری سے بہتر ہے، یہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  سے دعا کررہے ہیں اوراس کی طرف راغب ہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اگر چاہے انہیں دے،  چاہے نہ دے، جبکہ یہ لوگ