Brailvi Books

جَنَّت کا راستہ
25 - 51
اس سُورت کی سَماعت کا ثَواب بھی حاصل ہوگا۔چنانچہ، 
سورۂ ملک کی تلاوت کی فضیلت
حضرتِ سیِّدُنااَنس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  سے مروی ہے کہ رحمتِ عالَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:قرآنِ کریم میں ایک سورت ہے جو اپنے قاری کے بارے میں جھگڑا کرے گی یہاں تک کہ اسے جنّت میں داخل کرا دے گی اور وہ یہی سورۂ مُلک ہے۔ (المعجم الاوسط، ۲ / ۴۰۱، حدیث:۳۶۵۴)
تلاوت سننے کی فضیلت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جہاں قرآنِ کریم کی تِلاوَت کرنے کے فضائل مروی ہیں وہیں قرآنِ کریم کی تِلاوَت سننے کے فضائل کے متعلق بھی کئی روایات مروی ہیں۔ چنانچہ مروی ہے کہ جس نے قرآنِ کریم کی تلاوت سنی تو اس کے لیے ہر ہر حرف کے بدلے ایک نیکی لکھی جائے گی۔  (جمع الجوامع، حرف المیم، ۷/۲۴۵، حدیث:۲۲۷۶۰) اور ایک روایت میں ہے کہ اس ذات کی قسم جس کے قَبضۂ قدرت میں میری جان ہے! کتابُ اللہ کی ایک آیت سننا پہاڑ (جَبَلِ صَبِیْر) کی مثل صدقہ کرنے کے اجر سے زیادہ عظیم ہے۔ (جمع الجوامع، حرف الواو، ۸