Brailvi Books

جَنَّت کا راستہ
24 - 51
پھر ارشادفرمایا: جب تمہارا کوئی گروہ بیٹھتاہے تو اس کے ساتھ اتنی ہی تعداد میں ملائکہ بھی بیٹھ جاتے ہیں اگر تمہارا گروہ سُبْحَانَ ﷲ کہتا ہے تو فرشتے بھی سُبْحَانَ ﷲ کہتے ہیں اگر تم اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہتے ہو تو فرشتے بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہتے ہیں اور اگر تم اَللہُ اَکْبَر کہتے ہو تو فرشتے بھی اَللہُ اَکْبَر کہتے ہیں، پھر وہ فرشتے اپنے رب کی بارگاہ میں حاضر ہوتے ہیں اور عرض کرتے ہیں (حالانکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ زیادہ جاننے والا ہے): اے ہمارے رب!تیرے بندے تیری پاکی بیان کرتے تھے تو ہم نے بھی تیری پاکی بیان کی، انہوں نے تیری بڑائی بیان کی تو ہم نے بھی تیری بڑائی بیان کی، انہوں نے تیری حمد بیان کی تو ہم نے بھی تیری حمد بیان کی۔ تو ہمارا رب عَزَّ  وَجَلَّ فرماتاہے:اے فرشتو !گواہ ہو جاؤ کہ میں نے انہیں بخش دیاہے ۔وہ عرض کرتے ہیں:ان میں فلاں بندہ بڑا بد کار ہے۔تو  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  فرماتاہے:وہ ایسی قوم ہے جس کا ہمنشین بھی بدبخت نہیں رہتا۔(مجمع البحر ین ، کتاب الاذکار ، باب مجالس ذکر اللہ ، ۴/۱۹۲، حدیث: ۰ ۴۵۲)
﴿1﴾     آغاز تلاوت سے ہوتا ہے
ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع  کا آغاز بعدنمازِ مَغْرِب سورۂ مُلک کی تِلاوت سے ہوتا ہے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اجتِماع  میں شِرکت کی بَرَکت سے ہمیں